پاکستانی اداکار فواد خان ایشوریہ کے ساتھ فلم میں کاسٹ

ہفتہ 14 مارچ 2015 11:41

پاکستانی اداکار فواد خان ایشوریہ کے ساتھ فلم میں کاسٹ

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14مارچ۔2015ء) پاکستان کے مشہور اداکار فواد خان بالی وڈ کی ملکہ ایشوریہ رائے بچن کیساتھ فلم میں کاسٹ کر لئے گئے۔ دونوں اداکار کرن جوہر کی فلم”اے دل ہے مشکل“ میں ایک ساتھ نظر آئیں گے۔ پاکستان کے مشہور اداکار بالی وڈ میں اپنی جگہ بخوبی بنا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

فلم فیئر ایوارڈ حاصل کرنے کے بعد فواد خان کو کرن جوہر کی فلم 'اے دل ہے مشکل میں لیڈ رول کی آفر ہوئی ہے جس میں وہ ایشوریہ رائے کے مدمقابل نظر آئیں گے۔ ایشوریہ کی بالی وڈ میں چار سال بعد انٹری ہو گی اس سے قبل اداکارہ نے سنجے لیلا بھنسالی کی فلم گزارش میں کام کیا تھا جو کامیاب نہ ہو سکی۔

متعلقہ عنوان :