ذکی الرحمان لکھوی کی دوبارہ نظر بندی کے احکامات جاری‘ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل کا فیصلہ

ہفتہ 14 مارچ 2015 11:58

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14مارچ۔2015ء) محکمہ داخلہ پنجاب نے ذکی الرحمان لکھوی کی دوبارہ نظر بندی کا حکم جاری کر دیاجبکہ محکمہ داخلہ پنجاب اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل بھی دائر کرے گی۔ہفتے کے روزمحکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے مبینہ طور پر ممبئی حملہ کیس کے ملزم ذکی الرحمان لکھوی کی دوبارہ نظر بندی کے احکامات جاری کئے ۔

ذکی الرحمان لکھوی کی مزید ایک ماہ کے لئے نظربند ی کا حکم جاری کیا گیا ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے گزشتہ روز ممبئی حملہ کیس کے ملزم ذکی الرحمان لکھوی کی نظربندی کالعدم قرار دیتے ہوئے رہائی کا حکم جاری کیا تھا ۔ عدالتی فیصلے پر بھارتی وزارت خارجہ نے پاکستانی ہائی کمشنر سے وضاحت طلب کی تھی ۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس نور الحق قریشی نے ممبئی حملہ کیس کے مبینہ ملزم ذکی الرحمان لکھوی کی نظر بندی کیخلاف درخواست کا فیصلہ سنایا ۔

(جاری ہے)

عدالت نے ذکی الرحمان لکھوی کی نظر بندی کالعدم قرار دیتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دیا تھا ۔ حکومت کی جانب سے جاری نظربندی کا نوٹیفکیشن بھی کالعدم قرار دے دیا گیا ہے ۔ محکمہ داخلہ پنجاب اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل بھی دائر کرے گی۔ واضح رہے کہ لکھوی کی رہائی کے حکم کے بعد نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط کو بھارتی وزارت خارجہ میں طلب کیا گیا اور ان سے ممبئی حملہ کیس کے ملزم ذکی لکھوی کی نظربندی ختم ہونے پر وضاحت طلب کی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :