11واں آئی سی سی ورلڈکپ، گروپ مرحلہ کل اختتام پذیر ہوگا،مزید دومیچز کھیلے جائیں گے

ہفتہ 14 مارچ 2015 12:11

11واں آئی سی سی ورلڈکپ، گروپ مرحلہ کل اختتام پذیر ہوگا،مزید دومیچز کھیلے ..

سڈنی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14مارچ۔2015ء) 11ویں آئی سی سی ورلڈکپ کاگروپ مرحلہ کل اتوارکو اختتام پذیر ہوگا،مزید دومیچز کھیلے جائیں گے، گروپ بی کی ٹیمیں ویسٹ انڈیز اور متحدہ عرب امارات نیپیئر، گروپ بی کی ٹیمیں پاکستان اور آئرلینڈایڈیلیڈمیں مدمقابل ہوں گی۔شیڈول کے مطابق میگا ایونٹ میں کل اتوارکو گروپ مرحلے کے آخری روز مزید دومیچز کھیلے جائیں گے۔

پہلے میچ میں گروپ بی کی ٹیمیں ویسٹ انڈیز اور متحدہ عرب امارات میک لین پارک نیپیئرمیں مدمقابل ہوں گی۔

(جاری ہے)

یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح 3بجے شروع ہوگا۔دوسرے میچ میں گروپ بی کی ٹیمیں پاکستان اور آئرلینڈایڈیلیڈاوول کرکٹ گراؤنڈمیں مدمقابل ہوں گی۔یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح ساڑھے 8بجے شروع ہوگا۔میگا ایونٹ کے مین راؤنڈ کا پہلا کوارٹر فائنل میچ 18 مارچ کو کھیلا جائے گا۔ میگا ایونٹ کا پہلا سیمی فائنل میچ24 مارچ کو ایڈن پارک آکلینڈ میں کھیلا جائے گاجبکہ دوسرا سیمی فائنل میچ 26 مارچ کو سڈنی کرکٹ گراؤنڈ پر کھیلا جائے گا۔ میگا ایونٹ کی دو فائنلسٹ ٹیموں کے درمیان فائنل میچ 29 مارچ کو میلبورن کرکٹ گراؤنڈ پر کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :