ورلڈ کپ، پاکستان آئرلینڈ ٹاکرا، پرانے زخم پھر سے تازہ

ہفتہ 14 مارچ 2015 12:11

ورلڈ کپ، پاکستان آئرلینڈ ٹاکرا، پرانے زخم پھر سے تازہ

ایڈیلیڈ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14مارچ۔2015ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کو ایک بار پھر دوہزار سات ورلڈ کپ جیسی صورتحال کا سامنا ہے، حریف بھی وہی اور مہینہ بھی مارچ ہی کا ہے۔ورلڈ کپ میں آئرلینڈ سے ٹاکرا پاکستان کے پرانے زخم پھر سے تازہ ہوگئے، سات سال پہلے سترہ مارچ پاکستان کرکٹ کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے۔

(جاری ہے)

وہ ہوگیا جو کسی نے سوچا بھی نہیں تھا، آئرلینڈ نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو ایسا دکھ دیا جس کا کرب وہ ہمیشہ یاد کرتے رہیں گے، ماضی پھر آنکھوں کے سامنے آگیا۔

صورتحال پہلے جیسی ہیں، کوارٹرفائنل تک رسائی کے لئے جیت ضروری ہے، دوہزار سات میں آئرلینڈ نے پاکستان کا اگلے راوٴنڈ تک رسائی کا خواب چکنا چور کردیا تھا، آئرلینڈ نے اہم میچ میں سابق ورلڈ چیمپئن کو تین وکٹوں سے ہرا کر دنیائے کرکٹ میں ہلچل مچادی تھی۔پاکستان آئرلینڈ سے میچ ہارا اور شائقین کا بھروسہ بھی، اس بار بھروسہ نہ ٹوٹے اس کے لئے شاہین بھرپور تیاری کررہے ہیں۔دونوں ٹیموں کے درمیان اہم میچ اتوار کو کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :