ورلڈ کپ 2015 ء : سکاٹ لینڈ کا آسٹریلیا کو جیت کے لیے 131رنزکا ہدف

ہفتہ 14 مارچ 2015 12:13

ورلڈ کپ 2015 ء : سکاٹ لینڈ کا آسٹریلیا کو جیت کے لیے 131رنزکا ہدف
ہوبارٹ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار14مارچ ۔2015ء ) آئی سی سی ورلڈ کپ کے 40ویں گروپ میچ میں سکاٹ لینڈ نے آسٹریلیا کو جیتنے کے لیے 131رنز کا ہدف دیا ہے ۔

(جاری ہے)

ہوبارٹ کے بیلیریو اوول گراؤنڈ میں کھیلے جا رہے میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو اس کے لئے سودمند ثابت ہوا اور اسکاٹ لینڈ کی ٹیم 26ویں اوور میں 130 رنز پر ڈھیر ہوگئی، آسٹریلیا کی مضبوط بولنگ لائن کے سامنے کوئی بھی اسکاٹش بلے باز زیادہ دیر تک نہ ٹک سکا جب کہ بارش کے باعث کھیل کو کئی بار روکنا پڑا، اسکاٹ لینڈ کی جانب سے سب سے زیادہ رنز بنانے والے میٹ میشن تھے جنہوں نے 40 رنز کی اننگز کھیلی جب کہ جوش ڈیوی 26 رنز بنا کر دوسرے نمایاں بلے باز رہے۔

آسٹریلیا کے مچل اسٹارک نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، پیٹ کمنز نے 3 جب کہ شین واٹسن، مچل جانسن اور گلین میکس ویل نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

متعلقہ عنوان :