قومی ٹیم ورلڈکپ جیتنے کی صلاحیت رکھتی ہے،گرانٹ فلاور

ہفتہ 14 مارچ 2015 12:19

قومی ٹیم ورلڈکپ جیتنے کی صلاحیت رکھتی ہے،گرانٹ فلاور

ایڈیلیڈ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14مارچ۔2015ء)پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاورنے کہا ہے کہ قومی ٹیم اپنی غیرمستقل مزاجی کی وجہ سے ورلڈکپ جیتنے کی صلاحیت رکھتی ہے،انہوں نے امید ظاہر کی کہ آئرلینڈ کیخلاف بلے بازبہتر کارکردگی کا مظاہرہ کریں ہے۔

(جاری ہے)

میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے گرانٹ فلاور کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم سے بہت توقعات ہیں، ٹیم سب کو حیران کرسکتی ہے،پاکستان کی بیٹنگ لائن پر سوال پر بیٹنگ کوچ کا کہنا تھا کہ کھلاڑی تکنیکی مسائل اور دباوکی وجہ سے پرفارم نہیں کرپا رہے ہیں،ان کا مزید کہنا تھا کہ قومی ٹیم نے ٹیسٹ میں بہت اچھا پرفارم کیا البتہ ون ڈے میں مزید محنت کی ضرورت ہے۔