وہ ایس ایم ایس جس نے مصباح الحق کو ہلا کر رکھ دیا

ہفتہ 14 مارچ 2015 12:41

وہ ایس ایم ایس جس نے مصباح الحق کو ہلا کر رکھ دیا

ایڈیلیڈ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14مارچ2015ء) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباالحق کو بھیجا گیا ایس ایم ایس آئیرلینڈ کیخلاف میچ سے قبل سب کی توجہ کا مرکز بن بناا ہواہے ۔

(جاری ہے)

بی بی سی نیوز کے مطابق مصباح الحق کا کہنا ہے کہ ان کے بیٹے کی تصویر کے ساتھ ایک پیغام انہیں اپنے ایک پرستار کی جانب سے موصول ہوا جس سے انہوں نے نتیجہ اخذ کیا ہے کہ یہ بچہ پوری قوم کی نمائندگی کررہا ہے جو پاکستانی ٹیم پر نظریں لگائے بیٹھی ہے کہ یہ ٹیم ان کی توقعات پر پورا اترے گی اور جیت کر خوشی دے گی۔

مصباح الحق کا کہنا ہے کہ پاکستانی ٹیم پوری کوشش کررہی ہے کہ قوم کی توقعات پر پورا اترے۔ اس جذباتی پیغام کے بعد مصباح الحق نے بھی ایک پیغام پاکستانی ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کو بھیجادیا ہے جس میں انہوں نے لکھا کہ چونکہ پوری پاکستانی قوم بے پناہ توقعات کے ساتھ ٹیم کی طرف دیکھ رہی ہے تو ہمیں بھی سو فیصد کارکردگی دکھانی چاہیے ۔

متعلقہ عنوان :