معروف ٹاپ ماڈل عیان گرفتار، مقدمہ درج

ہفتہ 14 مارچ 2015 12:49

معروف ٹاپ ماڈل عیان گرفتار، مقدمہ درج

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14مارچ2015ء) ایئرپورٹ اسلام آباد پر معروف ٹاپ ماڈل ایان خان کو ساڑھے پانچ لاکھ ڈالرز بیرون ملک لے جانے پر گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق معروف ٹاپ ماڈل عیان خان ساڑھے پانچ لاکھ ڈالرز بیرون ملک لے کر جاری تھی ، اسلام آباد ایئرپورٹ پر تلاشی کے دوران ڈالرز برآمد ہونے پر کسٹم حکام نے انہیں گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

ماڈل عیان خان سے غیر ملکی کرنسی سے متعلق تفتیش جاری ہے، تاہم واقعہ پر ان کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ مختلف برینڈ میں نام کمانے اور اپنے انگلش گانے سے شہرت حاصل کرنے والی ماڈل ایان خان کا شمار ملک کی ٹاپ ماڈلز میں ہوتا ہے۔