سپریم کورٹ نے بھٹو کیس ری اوپن کرنے سے متعلق درخواست خارج کر دی

ہفتہ 14 مارچ 2015 13:23

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14مارچ۔2015ء) سپریم کورٹ کے ڈویژن بینچ نے بھٹو کیس ری اوپن کرنے سے متعلق درخواست خارج کر دی۔غازی علم الدین ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ ذوالفقارعلی بھٹوکا عدالتی قتل کیا گیا، ملک کے پہلے منتخب وزیراعظم کاٹرائل ری اوپن کرنے کاحکم دیاجائے۔

(جاری ہے)

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ درخواست گزارمتاثرہ فریق نہیں، صرف متاثرہ فریق ہی بھٹوکیس ری اوپن کرنے سے متعلق درخواست دائر کرسکتا ہے جس کے بعد سپریم کورٹ نے درخواست خارج کردی۔

متعلقہ عنوان :