پنجاب حکومت اور گھی ملز ایسوسی ایشن کے درمیان مذاکرات تعطل کا شکار
ہفتہ 14 مارچ 2015 13:36
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14مارچ۔2015ء) پنجاب حکومت اور گھی ملز ایسوسی ایشن کے درمیان مذاکرات تعطل کا شکار‘ پنجاب کے تمام بڑے شہروں میں کھانے میں استعمال ہونے والا گھی گوہر نایاب ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق کھانے میں استعمال ہونے والے گھی کی قیمتوں میں کمی کے باعث پنجاب بھر میں گھی غائب ہو گیا۔
(جاری ہے)
ملز مالکان نے گھی کی قیمت کم ہونے پر نئی قیمت میں گھی فروخت کرنے کی بجائے مارکیٹ میں گھی فروخت کرنا ہی بند کر دیا دوسری طرف جن دکانداروں کے پاس گھی موجود ہے انہوں نے بھی کم قیمت پر فروخت کرنے سے انکار کر دیا دکانداروں کا کہنا ہے کہ گھی ملوں سے پرانی قیمتون پر مل رہا ہے ہم قیمتوں میں کمی نہیں کر سکتے۔
دوسری طرف گھی کی قیمت کم نہ کرنے پر پنجاب حکومت نے بھی گھی ملز اور دکانداروں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا ہے اور مہنگے داموں گھی فروخت کرنے والے 250 دکانداروں کو حراست میں لے لیا ہے اس کے علاوہ قیمتیں کم نہ کرنے پر 3 گھی ملز بھی سیل کر دی گئی ہیںمزید اہم خبریں
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 29 اپریل کو ہوگا
-
پاکستانی کمپنی کو یو اے ای کی کمپنی سے بڑا آرڈر مل گیا
-
جوڈیشل عدالت نے محمود خان اچکزئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے
-
غزہ پالیسی: امریکی محکمہ خارجہ کی ایک ترجمان مستعفٰی
-
نادرا کی جانب سے 3 کروڑ اسمارٹ کارڈز کی خریداری میں بے ضابطگیوں کا انکشاف
-
اسٹیٹ بینک کی مارکیٹ سے ریکارڈ 4.2 ارب ڈالر کی خریداری
-
ترقی کی راہ میں رخنہ ڈالنے اور توجہ ہٹانے کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی،آرمی چیف
-
سینیٹر شبلی فراز نے حکومت سے بات چیت کیلئے مشروط آمادگی ظاہر کر دی
-
پرانی قومی شاہراہ کی مرمت کاکام دسمبر تک مکمل ہوگا، سکھرحیدرآباموٹرویترجیحی منصوبہ ہے،علیم خان
-
پارلیمنٹ کو سنجیدہ لیں، اسپیکر قومی اسمبلی کی وزارتوں اور ڈویژنز کو ہدایت
-
قومی اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت پر شروع ہو گا اس میں تاخیر نہیں ہو گی، سردار ایاز صادق
-
قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا احتساب ہو گا، وزیر اعظم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.