ورلڈ کپ 2015: بھارت کی زمبابوے کو 6وکٹوں سے شکست

ہفتہ 14 مارچ 2015 14:05

ورلڈ کپ 2015: بھارت کی زمبابوے کو 6وکٹوں سے شکست
آکلینڈ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار14مارچ ۔2015ء ) آئی سی سی ورلڈ کپ کے39ویں گروپ میچ میں بھارت نے زمبابوے کو 6وکٹوں سے ہرا دیا ہے ۔ آکلینڈ کے ایڈن پارک میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر زمبابوے کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی جس کے جواب میں زمبابوے کی ٹیم شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 49ویں اوور میں 287 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی، برینڈن ٹیلر نے شاندار سنچری کی بدولت اپنے آخری ایک روزہ میچ کو خوب یاد گار بنایا اور 15 چوکوں اور 5 چھکوں کی مدد سے 138 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی، سین ولیمز نے بھی عمدہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 57 گیندوں میں 50 رنز بنائے، دیگر کھلاڑیوں میں چامو چھبابھا 7، ہیملٹن مساکڈزا 2، سولومن مائر 9، کریگ اروائن 27، سکندر رضا 28، ریگس چکبوا 10 اور تناشے پنینگرا 6 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔

(جاری ہے)

بھارت کی جانب سے محمد شامی، امیش یادؤ اور موہت شرما نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3،3 وکٹیں حاصل کیں جب کہ روی چندرن اشون کے حصے میں ایک وکٹ آئی۔ بھارت نے 288رنز کا ہدف 48.4اوورز میں 4وکٹو ں کے نقصان پر پورا کر لیا ۔سریش رائنا 110اور مہندرا سنگھ دھونی 85رنز کے ناقابل شکست اننگز کھیل کر نمایاں بلے باز رہے ۔ زمبابوے کی جانب سے پنینگارا نے 2جبکہ سکندر رضانے 1کھلاڑی آؤٹ کیا ۔سریش رائنا کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :