دنیا داری میں کچھ نہیں رکھا ہم سب کو آخرت کی تیاری کرنا ہو گی‘ اداکار شفقت چیمہ

ہفتہ 14 مارچ 2015 14:09

دنیا داری میں کچھ نہیں رکھا ہم سب کو آخرت کی تیاری کرنا ہو گی‘ اداکار ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14مارچ۔2015ء) اداکار شفقت چیمہ نے کہا ہے کہ دنیا داری میں کچھ نہیں رکھا ہم سب کو آخرت کی تیاری کرنا ہو گی‘ اس ملک کی تباہی کی وجہ نا انصافی‘ امانت میں خیانت اور ایک دوسرے کے ساتھ زیادتیاں ہیں‘ اگر ہم سب اپنے آپ کو ٹھیک کر لیں تو تمام مسائل حل ہو سکتے ہیں۔ ”اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔

(جاری ہے)

14مارچ۔2015ء“ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اداکار شفقت چیمہ نے کہا کہ میں جب بھی کوئی نیکی کا کام کرتا ہوں تو میرے دل کو سکون ملتا ہے اور میری زیادہ سے زیادہ کوشش ہوتی ہے کہ میں غریبوں‘ مسکینوں کی مدد کروں اور کسی کے ساتھ بھی زیادتی اور ناانصافی نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ جس معاشرے میں انصاف ختم ہو جائے وہ کبھی بھی ترقی نہیں کر سکتا۔

متعلقہ عنوان :