محمد عرفان ان فٹ ہو گئے ،آئرلینڈ کیخلاف میچ میں شمولیت مشکوک

ہفتہ 14 مارچ 2015 14:25

محمد عرفان ان فٹ ہو گئے ،آئرلینڈ کیخلاف میچ میں شمولیت مشکوک

ایڈیلیڈ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14مارچ2015ء)قومی ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ باﺅلر محمد عرفان ان فٹ ہو گئے ہیں ۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق قومی ٹیم کے فاسٹ باولر محمد عرفان ان فٹ ہو گئے ہیں اوران کی جگہ آئرلینڈ کیخلاف میچ میں یاسر شاہ کو شامل کیے جانے کے امکانا ت ہیں ۔

(جاری ہے)

قومی ٹیم پول کے آخری میچ میں آئرلینڈ کیخلاف میدان میں اترے گی لیکن اس طرح محمد عرفان کا ان فٹ ہو جا ن قومی ٹیم کیلئے تشویشناک بات ہے کیونکہ یاد رہے کہ قومی ٹیم7 200آئرلینڈ سے پول میچ ہار چکی ہے او ر اس بار بھی قومی ٹیم کیلئے کواٹر فائنل میں پہنچنے کیلئے بہت اہم میچ ہے ۔قومی ٹیم کو کواٹر فائنل میں پہنچنے کیلئے آئرلینڈ سے جیتنا لازمی ہے ۔