انوشکا کی فلم "این ایچ ٹین" نے دھوم مچا دی

ہفتہ 14 مارچ 2015 14:34

انوشکا کی فلم "این ایچ ٹین" نے دھوم مچا دی

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14مارچ۔2015ء) بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما کی ایکشن اور تھرل سے بھرپور فلم این ایچ ٹین نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچا دی۔ انوشکا شرما اس فلم کی پروڈیوسر بھی ہیں جبکہ انہوں نے فلم میں مرکزی کردار بھی ادا کیا ہے۔ ان کے مقابل نیل بھوپلم نے ہیرو کا کردار ادا کیا ہے جبکہ فلم کی ہدایتکاری نودیپ سنگھ نے کی ہے۔ فلم میں انوشکا شرما نے میرا کا کردار نبھایا ہے جبکہ نیل نے ان کے خاوند ارجن کا کردار ادا کیا ہے۔

فلم کی کہانی کے مطابق میرا رات گئے اکیلی گھر جا رہی ہوتی ہے جب اس پر کچھ غنڈے حملہ کر دیتے ہیں، میرا کسی طرح جان بچا کر وہاں سے بھاگ جاتی ہے لیکن اس واقعے سے سخت خوفزدہ بھی ہو جاتا ہے۔ اس کا خاوند ارجن اس کے ساتھ موجود نہ ہونے پر کافی شرمندگی محسوس کرتا ہے اور میرا کو نارمل کرنے کے لئے ایک ریسٹورنٹ میں اسے کھانا کھلانے لے جاتا ہے۔

(جاری ہے)

واپسی پر انہیں ایک بچی کو اغوا کا منظر دیکھنے کو ملتا ہے، ارجن مداخلت کرتا ہے اور اس کے بعد شروع ہوتی ہے کہ اس گینگ کی ارجن اور میرا سے خوفناک اور طویل لڑائی کی کہانی، فلم کا نام این ایچ ٹین رکھا گیا ہے۔ اس کا مطلب نیشنل ہائی وے ٹین ہے، یہ بھارت کی مقبول ترین شاہراہ ہے۔ چار سو تین کلومیٹر طویل یہ شاہراہ دہلی سے شروع ہوتی ہے اور ہریانہ، بہادر گڑھ، روہتک، ہسار، فتح آباد، سسرا سے ہوتی ہوئی پاکستانی سرحد تک پہنچتی ہے۔ فلم میں انوشکا اور نیل کے علاوہ درشن کمار نے بھی اہم کردار ادا کیا ہے۔ یہ بطور پروڈیوسر انوشکا شرما کی پہلی فلم ہے اور ان کی پہلی کاوش کی زبردست تعریف کی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :