لاہور: گھی ملز مالکان نے پنجاب بھرمیں گھی کی سپلائی معطل کردی

ہفتہ 14 مارچ 2015 14:46

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14مارچ۔2015ء ) گھی اور کوکنگ آئل کی قیمت میں اضافے کی وجہ سے ملز مالکان اور پنجاب حکومت کے مابین ڈیڈلاک برقرار ہے، جس کے باعث گھی ملز مالکان نے پورے پنجاب میں سپلائی معطل کر دی،، لاہور میں بھی گھی نایاب ہونے کا خدشہ ہے۔پنجاب حکومت نے گھی ملز کے ٹیکس گوشوارے ایف بی آر سے مانگ لیے، جس کیلئے ایف بی آر نے تین دن کا وقت مانگا ہے، پنجاب میں گھی کی مانگ ساڑھے چار ہزار ٹن یومیہ ہے ، اگر ڈیڈلاک برقرار رہا اور سپلائی نہ ملی تو شہر میں گھی نایاب ہونے کا خدشہ ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے پنجاب حکومت نے گھی اور کوکنگ آئل کی قیمت میں پندرہ روپے فی کلو کمی کا نوٹی فکیشن جاری کیا تھا، جس کو گھی ملز مالکان نے مسترد کر دیا تھا، تاہم بعض گھی ملز مالکان پانچ روپے فی کلو قیمت کم کرنے پر تیار ہو گئے تھے۔دوسری جانب گھی کی مصنوعی قلت کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا، درخواست گزار نے استدعا کی ہے کہ شہریوں کو استعمال کیلئے گھی دستیاب نہیں ہے، حکومت کی ذمے داری ہے لوگوں کو اشیائے ضروریہ کی فراہمی یقینی بنائے،درخواست میں کہا گیا کہ گھی کی قیمتیں مزید کم کی جائیں اور اس کی فراہمی یقینی بنائی جائے

متعلقہ عنوان :