حکمران ملک میں بڑھتے ہوئے مسائل کا ادراک کرنے کو تیار نہیں‘ عابد حسین صدیقی

ہفتہ 14 مارچ 2015 15:07

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14مارچ۔2015ء)پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ حکمران ملک میں بڑھتے ہوئے مسائل کا ادراک کرنے کو تیار نہیں۔

(جاری ہے)

آئے دن کے بحرانوں نے عوام کو ذہنی مریض بنا دیا ہے حکمران قیمتیں کم کرنے کا اعلان تو کرتے ہیں لیکن اپنے کئے ہوئے اعلانات پر عمل درآمد کروانے میں قاصر رہتی ہے۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ لگتا ہے دیگر معاہدوں کی طرح ایل این جی کے معاہدے میں بھی قوم کا قیمتی پیسے ضائع ہو گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب میں امن و امان کی صورت حال بہت بگڑ چکی ہے پنجاب حکومت کو ٹھوس اقدامات کرنے کی ضرورت ہے لیکن حکمرانوں کی اس طرف کوئی توجہ نہیں لگتا ہے کہ امن و امان حکمرانوں کی ترجیحات میں شامل نہیں۔