Live Updates

حکمرانوں کو ہر صورت دھاندلی کیخلاف جوڈیشل کمیشن بنانا ہو گا ‘ورنہ انکے لیے حکو مت کر نا ممکن نہیں ہو گا‘لاہور سے شروع ہونیوالی تحریک کو اپنے منطقی انجام تک پہنچائیں گے‘پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا انٹر ویو

ہفتہ 14 مارچ 2015 15:19

لاہور/پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14مارچ۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ حکمرانوں کو ہر صورت دھاندلی کیخلاف جوڈیشل کمیشن بنانا ہو گا ورنہ انکے لیے حکو مت کر نا ممکن نہیں ہو گا ‘تحر یک انصاف کے پاس سب سے زیادہ عوامی طاقت ہے ‘لاہور سے شروع ہونیوالی تحریک کو اپنے منطقی انجام تک پہنچائیں گے ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹر ویو کے عمران خان نے کہا کہ (ن) لیگ اگر یہ سمجھتی ہے کہ وہ دھاندلی کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن بنائے بغیر اپنی حکو مت چلا لے گی تو ہم کسی صورت ایسا نہیں ہونے دیں گے اور موجودہ سال ملک میں عام انتخابات کا ہی سال ہو گا ۔

انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ عوام کے ووٹوں سے نہیں دھاندلی سے اقتدار میں آئی ہے اسی وجہ سے وہ دھاندلی کی تحقیقات کر وانے سے خوفزدہ ہیں ‘حکمرانوں کو معلوم ہے کہ جس دن بھی عام انتخابات میں ہونیوالی بدتر ین دھاندلی کی شفاف تحقیقات ہو گئی وہی حکمرانوں کے بے نقاب کا دن ہو گا ۔ انہوں نے کہاکہ تحر یک انصاف دھاندلی کی تحقیقات کا مطالبہ اپنے نہیں قومی مفادات کیلئے کر رہی ہے اور (ن) لیگ کو ہر صورت دھاندلی کی تحقیقات کیلئے جو ڈیشل کمیشن بنانا ہو گا ورنہ تحر یک انصاف عوامی طاقت سے حکمرانوں کے اقتدار کا خاتمہ کر دیگی ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات