وسائل سے مالا مال پاکستان کو تحر یک انصاف جیسی ایماندار اور محب وطن قیادت کی ضرورت ہے ‘ تحر یک انصاف پاکستان کی واحد جماعت ہے جسکے پاس ملک کو بجلی کی لوڈشیڈ نگ ‘مہنگائی اور بے روگاری سمیت دیگر مسائل سے نجات دلا سکتی ہے

تحر یک انصاف کی کور کمیٹی کے رکن و سابق گور نر پنجاب چوہدری محمد سرور وفود سے بات چیت

ہفتہ 14 مارچ 2015 15:19

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14مارچ۔2015ء) تحر یک انصاف کی کور کمیٹی کے رکن و سابق گور نر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ وسائل سے مالا مال پاکستان کو تحر یک انصاف جیسی ایماندار اور محب وطن قیادت کی ضرورت ہے ‘تحر یک انصاف پاکستان کی واحد جماعت ہے جسکے پاس ملک کو بجلی کی لوڈشیڈ نگ ‘مہنگائی اور بے روگاری سمیت دیگر مسائل سے نجات دلا سکتی ہے ۔

اپنے دفتر میں مختلف وفود سے گفتگو میں تحر یک انصاف کی کور کمیٹی کے رکن و سابق گور نر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا کہ قیام پاکستان کے بعد پاکستان میں کئی حکو متیں آئیں مگر بد قسمتی سے پاکستان میں عوامی مسائل اور لوڈشیڈنگ سمیت دیگر بحرانوں میں کمی کی بجائے مسلسل اضا فہ ہی ہوا ہے اور غر بت میں بھی کمی کی بجائے خطر ناک حد تک اضافہ ہو چکا ہے اور عوام کو آج بھی صاف پانی ‘صحت اور تعلیم سمیت دیگر بنیادی سہو لتیں بھی میسر نہیں ہوسکیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اللہ تعالیٰ جتنے وسائل سے نواز اہے اس جیسے وسائل کسی اور ملک کے پاس نہیں اور اگر پاکستان میں ایماندار اور محب وطن قیادت اقتدار میں آجائے تو ملک کو سالوں ‘مہینوں نہیں دنوں میں تر قی و خوشخالی کی راہ پر گامزن کیا جا سکتا ۔ انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف واحد جماعت ہے جسکی قیادت سمیت تمام لوگوں کے اثاثوں کی تفصیلات قوم کے سامنے ہیں اورتحر یک انصاف کا اقتدار میں آنا ہی عوام کی حکمرانی ہو گی اور وہ وقت زیادہ دور نہیں جب تحر یک انصاف عوامی طاقت سے کا میاب سے ہو کر اقتدار میں آئیگی اور ملک سے کر پشن اور ناانصافی کا بھی مکمل خاتمہ کر دیا جا ئیگا۔

متعلقہ عنوان :