411 زیر التواء تعمیراتی منصوبوں کیلئے 98 کروڑ کی سپلیمنٹری گرانٹ جاری

ہفتہ 14 مارچ 2015 16:58

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14مارچ۔2015ء)فنانس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری ایک مراسلہ کے مطابق 411 زیر التواء تعمیراتی منصوبوں کیلئے 98 کروڑ کی سپلیمنٹری گرانٹ جاری کر دی گئی ہے۔وزیر اعلیٰ شکایات سیل ک سے وابستہ ایک ذمہ دار اہلکار نے اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14مارچ۔

(جاری ہے)

2015ء کو بتایا کہ تعمیراتی سکیموں کے زیر التوا کاموں کی شکایات موصول ہو رہی تھیں جس پر فوری ایکشن لیتے ہوئے فنانس ڈیپارٹمنٹ کو ہدایت کی جس پر فنڈز جاری کرنے کے پہلے مرحلے میں پنجاب کے 18 اضلاع کو فنڈز جاری کئے گئے ہیں۔اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14مارچ۔2015ء کے ایک سوال کے جواب میں یہ بھی انکشاف ہوا کہ مذکورہ اضلاع میں کئی کئی سالوں سے زیر تعمیر منصوبوں کی تکمیل مکمل نہیں کی گئی۔#/s#