پاکستان علماء کونسل کی مرکزی مجلس شوریٰ کا اجلاس کل لاہور میں ہوگا

ہفتہ 14 مارچ 2015 17:10

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14مارچ۔2015ء) پاکستان علماء کونسل کی مرکزی مجلس شوریٰ کا اجلاس کل(اتوار) صبح 11بجے مرکزی دفتر بیت الامن، بیگم پورہ موڑ جی ٹی روڈ لاہور میں ہو گا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں قومی ایکشن پلان،مدارس ،مساجد ،دیگر اہم قومی اموراورآئندہ بلدیاتی الیکشن کے حوالہ سے اہم فیصلے کئے جائیں گے اجلاس میں تنظیمی معاملات اور پاکستان علماء کونسل کے شعبہ خواتین ونگ کے حوالہ سے بھی غور و فکر کیا جائے گا۔ا جلاس کی صدارت پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی کریں گے۔ اجلاس کے بعد پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی دیگر ذمہ داران کے ہمراہ سہ پہر 3بجے پریس کانفرنس بھی کریں گے۔

متعلقہ عنوان :