کویت،سعودی عرب کی توہین پر اسلام پسند امہ پارٹی کا رہنماء گرفتا ر

ہفتہ 14 مارچ 2015 18:35

کویت،سعودی عرب کی توہین پر اسلام پسند امہ پارٹی کا رہنماء گرفتا ر

کویت سٹی ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14مارچ۔2015ء) کویت نے اسلام پسند امہ پارٹی کے رہنما کو ٹیلی ویژن پر مبینہ طور پر پڑوسی خلیجی ملک سعودی عرب کی توہین کرنے پر گرفتار کیا ہے،یہ بات وزارت داخلہ نے بتائی۔حکیم المطیری کو ایک انٹرویو کے دوران سعودی عرب کی سخت توہین کرنے پر عوامی پراسیکیوٹر کی ہدایت پر گرفتار کیا گیا ہے،یہ بات وزارت کے ایک اعلامیہ میں بتائی گئی ہے۔

مطیری امہ پارٹی کے سربراہ ہیں،جو کہ 2005ء میں قائم کئے گئے اسلام پسند اور قدامت پسند سیاستدانوں کا گروپ ہے لیکن اسے ابھی تک باضابطہ طور پر تسلیم نہیں کیا گیا ہے۔گروپ نے کہا ہے کہ مطیری کو خفیہ پولیس کے ذریعے گزشتہ روز گرفتار کیا گیا ہے اور ان کے ریمارکس پر ان سے پوچھ گچھ کی گئی ہے،جو انہوں نے دسمبر میں سعودی عرب میں امہ پارٹی کے سربراہ محمد المفرح کے بارے میں دئیے تھے۔

(جاری ہے)

یہ کہا جاتا ہے کہ مطیری نے سوالات اٹھائے تھے کہ ترکی میں ایک ہسپتال میں زہر دئیے جانے کی وجہ سے شاہد مفرح کی موت ہوئی ہو۔حالیہ مہینوں میں کویت نے عرب رہنماؤں خاص طور پر خلیجی ریاستوں اور مصر کے رہنماؤں پر اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14مارچ۔2015ء تنقید کرنے والے کارکنوں کے خلاف کارروائی شروع کی ہے۔حکومت نے کئی کارکنوں اور سابق مقننہ کے ارکان کو مصری،سعودی عرب اور اماراتی رہنماؤں کی توہین کرنے پر گرفتار اور ان سے پوچھ گچھ کی ہے۔

متعلقہ عنوان :