ورلڈ کپ میں پول بی کے دو اہم میچز آج ہوں گے

ہفتہ 14 مارچ 2015 18:43

ورلڈ کپ میں پول بی کے دو اہم میچز آج ہوں گے

ایڈیلیڈ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14مارچ۔2015ء ) ورلڈ کپ میں پول بی کے دو اہم میچز آج ہوں گے پاکستان ،آئرلینڈ اور ویسٹ انڈیز کی کوارٹر فائنل تک رسائی کا انحصار ایک دوسرے کی شکست اور فتح پر ہے ۔

(جاری ہے)

اس وقت پاکستان کا رن ریٹ 0.194 ہے آئرلینڈ کا 1.014 ہے جبکہ ویسٹ انڈیز کا 0.511 ہے آج پہلا میچ ویسٹ انڈیز اور متحدہ عرب امارات کے درمیان نیپیئر میں کھیلا جارہاہے اس میچ میں ویسٹ انڈیز کی شکست اسے ٹورنامنٹ سے آؤٹ کردے گی جبکہ فتح کے بعد بھی ویسٹ انڈیز کی کواٹر فائنل میں رسائی کا دارومدار پاکستان اور آئرلینڈ کے میچ پر ہوگا جو آج ایڈیلیڈ میں کھیلا جارہا ہے اگر پاکستان آئرلینڈ سے جیت گیا تو کوارٹر فائنل میں رسائی یقینی ہو جائے گی اور ہارنے کی صورت میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز میں بہتر رن ریٹ حاصل کرنے والی ٹیم کوارٹر فائنل کھیلے گی آئرلینڈ کی شکست کی صورت میں ویسٹ انڈیز اور آئرلینڈ میں جو ٹیم بہتر رن ریٹ حاصل کرے گی وہ کوارٹر فائنل کھیلے گی اسی طرح اگر پاکستان آئرلینڈ سے فتح یاب ہوتا ہے تو اس صورت میں پاکستان 19 مارچ کو کواٹر فائنل میں آسٹریلیا کے مدمقابل ہوگا جبکہ ویسٹ انڈیز اور آئرلینڈ سے کواٹر فائنل میں جانے والی ٹیم اٹھارہ مارچ کو نیوزی لینڈ کے مدمقابل ہوگی ۔

متعلقہ عنوان :