ورلڈ کپ فائنل پاک بھارت کے درمیان ہوگا،

ورلڈ کپ کا چیمپئین پاکستان بنے گا اور بھارت کا ورلڈ کپ جیتنے کا تسلسل ٹوٹ جائے گا، بھارتی آسٹرولوجسٹ کا دعویٰ

ہفتہ 14 مارچ 2015 18:43

ورلڈ کپ فائنل پاک بھارت کے درمیان ہوگا،

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14مارچ۔2015ء ) بھارتی آسٹرولوجسٹ نے دعوی کیا ہے کہ ورلڈ کپ فائنل پاک بھارت کے درمیان ہوگا۔مستقبل کا حال بتانے والے بھارتی آسٹرولوجروں نے یہ بھی دعوی کیا ہے کہ ورلڈ کپ کا کوارٹر فائنل نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیذ اور آسٹریلیاوپاکستان کے درمیان ہوگا جبکہ دیگر دو کوارٹر فائنلز میں سری لنکا اور جنوبی افریقہ جبکہ بنگلہ دیش اور بھارت ٹکرائیں گے۔

(جاری ہے)

اسکے بعد سیمی فائنل میں پاکستان اور جنوبی افریقہ ،بھارت اور نیوزی لینڈ آمنے سامنے ہونگے جس کے نتیجے میں ورلڈ کپ کا چیمپئین پاکستان بنے گا اور بھارت کا ورلڈ کپ جیتنے کا تسلسل ٹوٹ جائے گا۔بھارتی آسٹرلوجروں کی جانب سے اس حیرت انگیز پیشن کوئی کے بعد بھارتی عوام میں تشویش پائی جارہی ہے۔۔

متعلقہ عنوان :