مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے نئے سینیٹرز رواں ہفتے وفاقی وزراء کا حلف اٹھائیں گے،

‘ پرویز رشید اور مشاہد اللہ کو انکی سابقہ وزارتوں کے ہی قلمدان دیئے جائیں گے

ہفتہ 14 مارچ 2015 18:50

مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے نئے سینیٹرز رواں ہفتے وفاقی وزراء کا حلف ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14مارچ۔2015ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے نئے سینیٹرز رواں ہفتے وفاقی وزراء کا حلف اٹھائیں گے‘ پرویز رشید اور مشاہد اللہ کو انکی سابقہ وزارتوں کے ہی قلمدان دیئے جائیں گے‘ مولانا غفور حیدری کی خالی ہونے والی وزارت پوسٹل سروسز مولانا عطاء الرحمن کو دیئے جانے کا قوی امکان‘ معتبر ذرائع نے آن لائن کو بتایا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے وزیراعظم نواز شریف کو اس بات پر قائل کر لیا ہے کہ مولانا غفور حیدری کے ڈپٹی چیئرمین سینٹ بننے کے بعد پوسٹل سروسز کی وزارت جے یو آئی (ف) کو ہی دی جائے جوکہ مولانا فضل الرحمان کے بھائی سینیٹر مولانا عطاء الرحمان کو سونپی جائے ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے سینٹ میں قانون سازی اور دیگر معاملات پر مولانا غفور حیدری کے تعاون کے بدلے جے یو آئی (ف) کو پوسٹل سروسز کی وزارت دوبارہ دیئے جانے پر آمادگی کا اظہار کر دیا ہے جبکہ دوسری جانب نئے بننے والے سینیٹر پرویز رشید اور مشاہد اللہ کو ان کی سابقہ وزارتوں بالترتیب وزارت اطلاعات اور وزارت موسمی تبدیلی کے ہی قلمدان سونپے جائیں گے انہی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ رواں ہفتے میں صدر مملکت ممنون حسین تینوں سینیٹرز سے وفاقی وزراء کا حلف لیں گے اور اسی روز ان تینوں سینیٹرز کو انکی متعلقہ وزارتوں کے قلمدان سونپ دیئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :