اسحاق ڈار سے ایئر چیف طاہر رفیق بٹ کی ملاقات، فضایہ کے مالی امور پر تبادلہ خیال

ہفتہ 14 مارچ 2015 20:35

اسحاق ڈار سے ایئر چیف طاہر رفیق بٹ کی ملاقات، فضایہ کے مالی امور پر ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔14مارچ۔2015ء) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے پاک فضائیہ کے سربراہ طاہر رفیق بٹ نے ملاقات کی ہے جس میں پاک فضائیہ کے مالی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اسحاق ڈار اور ایئر چیف طاہر رفیق بٹ نے پاک فضائیہ کے مالی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کرنے کے علاوہ آپریشن ضرب عضب کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا ہے ۔وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی جانب سے آپریشن ضرب عضب میں پاک فضائیہ کے کردار کو خوب سراہا گیا ہے جبکہ حکومتی نمائندئے کی جانب سے آپریشن ضرب عضب پر اطمینان کا اظہار بھی کیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :