چشتیاں،محنت کش کے جواں سال لڑکے کو اغواء کرکے گردہ نکالنے کے جرم میں دوملزمان کے خلاف سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج

ہفتہ 14 مارچ 2015 20:44

چشتیاں،محنت کش کے جواں سال لڑکے کو اغواء کرکے گردہ نکالنے کے جرم میں ..

چشتیاں(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14مارچ۔2015ء)چشتیاں پولیس نے نواحی کالونی نورپورہ کے رہائشی محنت کش کے جواں سال لڑکے کو اغواء کرکے یرغمال بناکر اُس کا گردہ نکالنے کے جرم میں دوگردہ فروشوں کے خلاف سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق محنت کش محمد رفیق کے بیٹے محمد شفیق کو چارماہ قبل گردہ فروش گروہ کے رکن قیصر جوئیہ نیسلے کمپنی میں ملازمت کا جھانسہ دے کر اسے لاہور لے گیا جہاں ملزم قیصر جوئیہ نے گروہ کے دوسرے ساتھی احمد یار کے ساتھ مل کر لڑکے کو اسلام آباد لے جاکر نشہ آور چائے پلا کر آپریشن کے ذریعے اُس کا ایک گردہ نکلوا دیا۔

ہوش آنے پر لڑکے سے کہا گیا کہ اُس کو اپینڈکس کا درد ہوا تھا ، جس کا آپریشن کروادیا ہے ۔ گروہ کا رکن قیصر جوئیہ متاثرہ لڑکے کو چشتیاں لے آیا اور اسے اپنے گھر میں قید کرلیا۔ متاثرہ لڑکا چار روز قبل فرار ہوکر اپنے گھر پہنچ گیا ۔ سٹی پولیس نے ملزمان کے خلاف زیر دفعہ 367/334، 34ت پ کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔