ویرات کوہلی پسندیدہ کرکٹر نہیں ہیں: انوشکا شرما

ہفتہ 14 مارچ 2015 22:58

ویرات کوہلی پسندیدہ کرکٹر نہیں ہیں: انوشکا شرما

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔14مارچ۔2015ء) بالی وڈ نٹ کھٹ اداکارہ انوشکا شرما کہتی ہیں محبت اپنی جگہ مگر ویرات کوہلی ان کے پسندیدہ کرکٹر نہیں ہیں۔بالی وڈ داکارہ انوشکا شرما اور کرکٹر ویرات کوہلی کی دوستی کی خبریں آئے روز میڈیا کی زینت بنتی رہتی ہیں لیکن اس جوڑی نے ہمیشہ ان خبروں کی تردید کی ہے۔

(جاری ہے)

حال ہی میں ایک بھارتی میگزین کو انٹرویو دیتے ہوئے بالی وڈ کی شوخ وچنچل اداکارہ انوشکا شرما کا کہنا تھا دوستی اپنی جگہ مگر ویرات کوہلی ان کے پسندیدہ کرکٹر نہیں ہیں۔

صرف یہی نہیں تیکھے سوالوں سے تنگ آ کر انوشکا نے یہاں تک کہہ دیا ان کا پسندیدہ کھیل کرکٹ نہیں ٹینس ہے اور جب ویرات کویلی کا ذکر چھڑا تو انوشکا نے یہ کہہ کر بات ہی ختم کر دی وہ ایسے سوالوں کے جوابات دینا ضروری نہیں سمجھتی لیکن اب موصوفہ کو کون سمجھائے جو مرضی کر لیں عشق اور مشک چھپائے نہیں چھپتے۔

متعلقہ عنوان :