مالدیپ کے سابق صدر نشید کو 13 برس قید کی سزا
ہفتہ 14 مارچ 2015 22:58
مالے(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔14مارچ۔2015ء) مالدیپ میں عدالت نے ملک کے سابق صدر اور قائد حزب اختلاف محمد نشید کو 13 سال قید کی سزا سنائی ہے۔ نشید پر الزام تھا کہ انھوں نے جنوری 2012 میں اپنے دورِ اقتدار کے دوران ایک جج احمد محمد کی گرفتاری کا حکم دیا تھا۔محمد نشید جزائر مالدیپ کے جمہوری طور پر منتخب ہونے والے پہلے صدر تھے لیکن جج کے معاملے میں فوجی بغاوت اور عوامی احتجاج کے باعث اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے تھے۔
گذشتہ ماہ ابتدائی طور پر ان کے خلاف یہ الزامات خارج کر دیے گئے تھے لیکن پھر 22 فروری کو ان پر انسداد دہشت گردی کے قوانین کی رو سے دوبارہ الزامات لاگو کیے گئے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق نشید کے خلاف مقدمے کی تازہ ترین کارروائی کے دوران ان کے وکلا نے بھی یہ کہتے ہوئے پیروی سے معذرت کر لی تھی کہ اس مقدمے میں جانبداری کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے اور اس کا مقصد نشید کا سیاسی کریئر ختم کرنا ہے۔(جاری ہے)
مزید بین الاقوامی خبریں
-
اطالوی شہر وینس کا سیاحت کے حوالے سے اہم فیصلہ
-
اسرائیل نے رفاح پرزمینی حملے کی تیاری کرلی
-
بنگلہ دیش کے کئی علاقوں میں درجہ حرارت 42ڈگری سے متجاویز
-
امریکی جامعات میں جو ہورہا ہے وہ خوفناک ہے، نیتن یاہو
-
یہودیوں کا مذہبی تہوار، سیکڑوں یہودیوں کامسجد اقصی پر دھاوا، فلسطینیوں کو نکال دیا
-
شاہ سلمان بن عبدالعزیزطبی معائنے کیلئے اسپتال میں داخل
-
یونانی شاہی جوڑے کا شادی کے 14سال بعد علیحدگی کا اعلان
-
روس نے خلا میں ہتھیار رکھنے سے متعلق قرارداد ویٹو کردی
-
امریکا، اسقاطِ حمل پرپابندی کے خاتمے کا بل منظور
-
پینٹاگون نے ٹیکٹیکل میزائل یوکرین منتقل کردیے، روسی میڈیا
-
آسڑیلین پاکستانی نینشل ایسوی ایشن اپنا کے زیر اہتمام عید کے موقع پرقیونسلنڈ میں سال 2023 میں سماجی ،معاشرتی اور مذہبی خدمات پر اپنا عید ایوارڈ دیے
-
حماس قیادت دوحا میں رہے گی، قطرکا دو ٹوک پیغام
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.