آئرش بیٹسمینوں کیخلاف پلان تیار کرلیا، وہاب ریاض

ہفتہ 14 مارچ 2015 23:17

آئرش بیٹسمینوں کیخلاف پلان تیار کرلیا، وہاب ریاض

ایڈیلیڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔14مارچ۔2015ء) ورلڈکپ میں اب تک کھیلے گئے میچز میں پاکستان کی جانب سے عمدہ کارکردگی دکھانے والے فاسٹ باؤلر وہاب ریاض کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقا کے خلاف کامیابی کے بعد ٹیم کا مورال بلند ہے ۔ کرکٹ ورلڈکپ میں وہاب ریاض پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ گیارہ وکٹیں حاصل کرکے سرفہرست ہیں ۔

(جاری ہے)

ڈان نیوز سے گفتگو میں وہاب ریاض نے کہا کہ ٹیم کا مورال بلند ہے، قوم کامیابی کے لیے دعا کرے۔

وہاب ریاض نے کہا ہے کہ برائن برادز خطرناک ہیں تاہم دیگر حریف بیٹسمینوں کے خلاف بھی پلان تیار کرلیا ہے۔ وہاب ریاض نے کہا کہ دیگر باؤلرز بھی اچھی فارم میں ہے اور ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہیں ۔ پاکستان اور آئرلینڈ کی ٹیمیں اتوار کے روز ایڈیلیڈ میں مدمقابل ہوں گی۔