دہشت گردی ، انتہاپسندی اور فرقہ واریت کا خاتمہ پوری قوم کا متفقہ فیصلہ ہے‘ شہباز شریف،
دہشتگردی و انتہاپسندی کے خا تمے کیلئے بندوق کی گولی کے ساتھ تعلیم، صحت اور روزگار کی گولیاں بھی ضروری ہیں، دہشت گردی کے خلاف آخری جیت پاکستان اور 18 کروڑ عوام کی ہوگی‘ وزیراعلیٰ پنجاب کی منتخب نمائندوں سے گفتگو
ہفتہ 14 مارچ 2015 23:25
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14مارچ۔2015ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے اجتماعی بصیرت اور مشترکہ حکمت عملی سے کئے گئے فیصلوں کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں، دہشت گردی ، انتہاپسندی اور فرقہ واریت کا خاتمہ پوری قوم کا متفقہ فیصلہ ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی لازوال قربانیوں کی مثال نہیں ملتی، معصوم اور بے گناہ پاکستانیوں کا خون بہانے والے سفاک درندے عبرتناک انجام سے دوچار ہو رہے ہیں اورانہیں کہیں سر چھپانے کی جگہ تک نہیں ملے گی، دہشت گردی کے خلاف آخری جیت پاکستان اور 18 کروڑ عوام کی ہوگی۔
وہ یہاں مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے منتخب نمائندوں سے گفتگو کر رہے تھے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ انتہا پسندی اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قربانیاں دینے والے پولیس اور پاک افواج کے افسر اور جوان قوم کے ہیرو ہیں اور پوری قوم کو ا ن کی عظیم قربانیوں پر فخر ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ معصوم لوگوں کا ناحق خون بہانے والے مسلمان تو کیا انسان کہلانے کے بھی حقدار نہیں۔
قوم کا پختہ عزم دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی ، انتہاپسندی اور فرقہ واریت کے خا تمے کیلئے بندوق کی گولی کے ساتھ تعلیم، صحت اور روزگار کی گولیاں بھی ضروری ہیں۔ انہو ں نے کہا کہ اتحاد کی طاقت سے پاک دھرتی کو دہشت گردوں اور انتہاپسندوں کے ناپاک وجود سے پاک کرکے دم لیں گے۔ وزیراعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں مشترکہ کاوشوں کو بروئے کار لاتے ہوئے وطن عزیز کا امن لوٹائیں گے۔ وزیراعلیٰ سے ملاقات کرنے والے اراکین قومی اسمبلی میں شائستہ پرویز ملک، چوہدری اسدالرحمن اور عارفہ خالد پرویز شامل تھیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پرانی قومی شاہراہ کی مرمت کاکام دسمبر تک مکمل ہوگا، سکھرحیدرآباموٹرویترجیحی منصوبہ ہے،علیم خان
-
پارلیمنٹ کو سنجیدہ لیں، اسپیکر قومی اسمبلی کی وزارتوں اور ڈویژنز کو ہدایت
-
قومی اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت پر شروع ہو گا اس میں تاخیر نہیں ہو گی، سردار ایاز صادق
-
قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا احتساب ہو گا، وزیر اعظم
-
وزیر داخلہ محسن نقوی نے 3ماہ میں اسلام آباد کے تھانوں کی صورتحال بہتر کرنے کا اعلان کر دیا
-
کانگو میں پاکستانی امن دستے 20 سال بعد واپس جا رہے ہیں، اقوام متحدہ
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط کا معاملہ،سپریم کورٹ ازخودکیس کی سماعت30اپریل مقرر
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کرسکھوں سمیت مذہبی مقامات پرغیرملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی
-
بچوں کا اغوا مافیاز کے لیے منافع بخش تجارت
-
ملائشیا: مہاتیر محمد کو انسداد بدعنوانی تحقیقات کا سامنا
-
زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں جاری مالی سال کے دوران مجموعی طورپر4.120 ارب ڈالر اضافہ
-
نواز شریف کو پارٹی صدر بنانے کی تیاریاں،ن لیگ پنجاب کا ہنگامی اجلاس آج طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.