تبدیلی پسند ہندو نوجوانوں نے ہندو پنچائت ڈہرکی کے الیکشن میں سات سالاقتدار کی کرسی پر راج کرنے والے مکھی نامو مل کو ووٹ کی طاقت سے گھر کا راستہ دکھا دیا

ہفتہ 14 مارچ 2015 23:32

گھوٹکی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14مارچ۔2015ء) تبدیلی پسند ہندو نوجوانوں نے ہندو پنچائت ڈہرکی کے الیکشن میں سات سالاقتدار کی کرسی پر راج کرنے والے مکھی نامو مل کو ووٹ کی طاقت سے گھر کا راستہ دکھا دیا، مکھی نامو مل کے مد مقابل ڈکٹر شیوک رام بھاری اکثریت سے کامیاب ،الیکشن کے نتیجے کا اعلان آتے ہی تبدیلی پسند ہندو نوجوانوں نے سڑکوں پر نکل کر خوشی میں تبدیلی زندہ آباد کے نعرے ہارنے ولا مکھی نامو مل تقریر کے دوران بیہوش تفصیلات کے مطابق ڈہرکی کی نوجوان ہندو برادری نے تبدیلی کے نعرے کو سرخ رو کرتے ہوئے ہندو پنچائت کی کرسی پر سات سال راج کرنے والے مکھی نامو مل کو گھر کا رستہ دکھا دیا اور مکھی نامو مل کے مد مقابل ڈاکٹر شیوک رام کو بھاری اکثریت سے کا میاب کرا کر تبدیلی کے نعرے کو حقیقت میں تبدیل کر دیا اس سلسلے میں گزشتہ روز ہرنے والے ہندو پنچائت کے الیکشن میں مجموعی طور پر 1402 ووٹ کاسٹ ہوئے جس میں جیتنے والے مکھی ڈاکٹر شیوک رام نے 814 اور ہارنے والے مکھی نامو مل نے 579 ووٹ حاصل کیئے اور دیگر عہدوں پر بھی ڈاکٹر شیوک رام کے پینل نے کامیابی حاصل کی نائب صدر کے عہدے پر یوڈشٹر لعل نے 893 ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی جبکہ مخالف نائب صدر کے امیدوار کو 480ووٹ ملے جنرل سیکرٹری کے عہدے پر ڈاکٹر پینل کے امیدوار بھجن لعل نے 726 ووٹ اور مخالف جنرل سیکرٹری کے عہدے پر امیدوار انیل کمار نے 662 ووٹ حاصل کیئے اور دیگر امیدواروں نے بھاری اکثریت سے مکھی نامو مل پینل کو شکست دیکر گھوٹکی ضلع کے بے تاج بادشاہ بنے ہوئے ایم این اے کے خاص اتحادی مکھی نامو مل کے بت کو تاریخی شکست دیکر گرا دیا اس موقع پر الیکشن کمیٹی کے چئرمین ڈاکٹر گوبند رام نے جیسے ہی الیکشن نتیجوں کا اعلان کیا تو ہارنے والا مکھی نامو مل کے پینل کے لوگ آہستہ آہستہ پنچائتی ہال سے غائب ہوتے گئے اور رزلٹ آؤٹ ہوتے ہی تبدیلی پسند نوجوان خوشی میں روڈ پر نکل آئے اور تبدیلی زندہ آباد کے نعرے لگاتے رہے اس موقع پر الیکشن میں کامیاب ہونے والے داکٹر شیوک رام نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آج نوجوان نسل نے ثابت کر دیا کہ وہ اپنے پختہ ارادوں اور حوصلے کی طاقت سے (رانگ نمبرز) کا خاتمہ کر سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ میں ہی نہیں ڈہرکی کی تبدیلی پسند ہندو برادری کی جیت ہوئی ہے انہوں نے کہا کہ ہندو پنچائت کے فورم کو میں اپنے زاتی مفاد کے لیئے نہیں پر ہندو کمیونٹی کے ساتھ ساتھ سارے شہر کی ہندو برادری کی ویلفئیر کے لیئے استعمال کروں گا انہوں نے کہا کہ ہندو پنچائت کے فنڈز کی آڈٹ کرائی جائے گی اور کسی کے خلاف بھی کرپشن ثابت ہوئی تو اس کے خلاف کاروائی کی جائے گی دوسری جانب ڈہرکی کی سیاسی سماجی تنظیموں اور شہری اتحاد سمال ٹریڈرز کے رہنماؤں چوہدری عبدالرزاق آرائیں ،اگن شر ،خلیل سومرو،ڈاکٹر سجاد حیدر شاہ،ودیگر رہنماؤں نے ڈاکٹر شیوک رام کے پینل کی کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ڈہرکی کے نوجوان ہندو نسل کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے اپنے پختہ عزم اور حوصلے سے روشن خیال اور خدمت گار انسان کو ہندو پنچائت کا مکھی منتخب کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :