پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان میچ کل کھیلا جائے گا

ہفتہ 14 مارچ 2015 23:34

پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان میچ کل کھیلا جائے گا
ایڈیلیڈ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار14مارچ ۔2015ء ) پاکستان اور آئر لینڈ کے درمیا ن ورلڈ کپ 2015 ء کے گروپ میچز کا آخری میچ کل کھیلا جائے گا ۔ ایڈیلیڈ اوول گراؤنڈ میں کھیلا جانے والا میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح ساڑھے 8 بجے شروع ہوگا جب کہ قومی ٹیم 2007 ورلڈ کپ میں آئرلینڈ کے ہاتھوں شکست کا بدلہ لینے کے لئے میدان میں اترے گی۔

(جاری ہے)

قومی ٹیم میں ایک سے دو تبدیلیاں کئے جانے کا امکان ہے اور فاسٹ بولر محمد عرفان کی جگہ ٹیم میں حارث سہیل کو شامل کئے جانے کا امکان ہے۔

قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ آئرلینڈ کی اصل قوت بیٹنگ ہے اور کل کے میچ میں ٹاس جیت کر بیٹنگ کریں گے جب کہ آئرش کپتان نیل اوبرائن کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف میچ آسان نہیں ہوگا لیکن گرین شرٹس سے مقابلے کے لئے تیار ہیں۔

متعلقہ عنوان :