ورلڈ کپ 2015ء :ویسٹ انڈیز کا متحدہ عرب امارات کے خلاف فیلڈنگ کا فیصلہ

اتوار 15 مارچ 2015 02:52

ورلڈ کپ 2015ء :ویسٹ انڈیز کا متحدہ عرب امارات کے خلاف فیلڈنگ کا فیصلہ
نیپیئر(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار15مارچ ۔2015ء ) ورلڈ کپ 2015ء کے گروپ سٹیج کے 41ویں میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کر نے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ویسٹ انڈین ٹیم میں محض ایک تبدیلی کی گئی ہے اور جارح مزاج اوپننگ بلے باز کرس گیل کے ان فٹ ہونے کے باعث جونسن چارلس کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

متحدہ عرب امارات کی ٹیم میں ایک تبدیلی ہوئی ہے اور فہد الہاشمی کی جگہ منجولا گروج کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے ۔ ویسٹ انڈین کپتان دنیش رامدین کے مطابق وہ یہ میچ اچھے مارجن سے جیت کر کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کر نے کے لیے پرعزم ہیں ۔ متحدہ عرب امارات کے کپتان محمد توقیر کے مطابق ان کی ٹیم ویسٹ انڈیز کو ہرانے کی بھر پور کوشش کر ے گی ۔