برطانوی نشریاتی ادارے نے سپورٹس مذاکرے میں جعلی پاکستانی کرکٹرکوبٹھا دیا

اتوار 15 مارچ 2015 11:02

برطانوی نشریاتی ادارے نے سپورٹس مذاکرے میں جعلی پاکستانی کرکٹرکوبٹھا ..

لندن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار15مارچ ۔2015ء )برطانوی نشریاتی ادارے نے اپنے سپورٹس مذاکرے میں سابق بھارتی ٹیسٹ اوپنر آکاش چوپڑا کے ہمراہ جعلی پاکستانی کرکٹر ندیم عالم کو ندیم عباسی بنا کر پیش کر دیا ۔

(جاری ہے)

ندیم عالم اصل شناخت ظاہر ہونے سے قبل تک سابق پاکستانی کرکٹر کے طور پر بات چیت میں شریک رہے، 1989 میں پاکستان کی جانب سے 3ٹیسٹ کھیلنے والے ندیم عباسی نے اس صورتحال پر ناگواری کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ برطانوی نشریاتی ادارے کو باضابطہ تحقیق کرنی چاہیے تھی، اگر مجھے کہیں ندیم عالم مل گیا تو میں اس کے چہرے پر مکا جڑوں گا کیونکہ اس نے ہمارے ملک کی ساکھ خراب کی، 46 سالہ ندیم عباسی سردست راولپنڈی میں کوچنگ کررہے ہیں۔

برطانوی نشریاتی ادارے نے اس معاملے پر شرمندگی کا اظہار کیا اور ندیم عباسی سے معذرت کی۔