’’دفتر واپس جانا ہے‘‘ یو اے ای کے کرکٹرز کو نوکریوں کی فکر پڑ گئی

اتوار 15 مارچ 2015 11:09

’’دفتر واپس جانا ہے‘‘ یو اے ای کے کرکٹرز کو نوکریوں کی فکر پڑ گئی
نیپیئر(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار15مارچ ۔2015ء )متحدہ عرب امارات کے کھلاڑیوں کو پام طوفان کی وجہ سے گھر لوٹنے کی فکر ہے ، ان کی پیر کو فلائٹ ہے اور اگر موسم خراب رہا تو تاخیر ہوگی جو وہ نہیں چاہتے ۔

(جاری ہے)

کپتان محمد توقیر نے کہاکہ یہ ایک طویل ٹور تھا جس سے ہم نے لطف تو اٹھایا لیکن اب ہمیں پیر کو واپس لوٹنا ہے، جن اداروں میں ہم کام کرتے وہ ہمارا انتظار کررہے ہیں، ہمیں اس سے زیادہ چھٹی ہی نہیں ملی ہے۔ واضح رہے کہ یو اے ای کے تمام کھلاڑی مختلف ملازمتیں کرتے ہیں۔