انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کے لیے پیٹرسن آئی پی ایل قربان کرنے کو تیار

اتوار 15 مارچ 2015 11:14

انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کے لیے پیٹرسن آئی پی ایل قربان کرنے کو تیار

لندن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار15مارچ ۔2015ء ) انگلش بلے باز کیون پیٹرسن نے انٹر نیشنل کرکٹ میں واپسی کے لیے اس بار انڈین پریمیئر لیگ کی لاکھوں ڈالر آمدنی قربان کر نے کا فیصلہ کیا ہے اوروہ بھارت جانے کی بجائے اسی عرصے میں اپنے ملک میں کاؤنٹی کرکٹ کھیلیں گے ۔

(جاری ہے)

ان کے اس فیصلے کی وجہ انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے نئے چیئرمین کولین گریویس کا حالیہ بیان ہے جس میں انھوں نے کہا تھا کہ اگر پیٹرسن کائونٹی کرکٹ میں بہت زیادہ رنز سکور کریں توٹیم میں واپسی ہوسکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :