مہین آفتاب آئندہ ماہ تھائی لینڈ میں آئی ٹی ایف چیمپئن شپ میں شرکت کریں گی

اتوار 15 مارچ 2015 12:19

مہین آفتاب آئندہ ماہ تھائی لینڈ میں آئی ٹی ایف چیمپئن شپ میں شرکت کریں ..

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار15مارچ ۔2015ء) پاکستان کی ابھرتی ہوئی ٹینس سٹار مہین آفتاب آئندہ ماہ تھائی لینڈ میں شیڈول آئی ٹی ایف چیمپئن شپ میں شرکت کریں گی۔ مہین آفتاب آئی ٹی ایف انڈر 14 ٹیم چیمپئن شپ میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گی۔

(جاری ہے)

پاکستان ٹینس فیڈریشن (پی ٹی ایف) کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن نے مہین آفتاب کو حالیہ ٹورنامنٹس میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر آئی ٹی ایف چیمپئن شپ کیلئے منتخب کیا ہے جس کی وجہ سے وہ آئندہ ماہ تھائی لینڈ میں شیڈول ایونٹ میں پاکستان کی نمائندگی کریں گی۔

متعلقہ عنوان :