انڈین ویلز ٹینس ٹورنامنٹ ، یوکرین ، اٹلی ، امریکہ کے کھلاڑی دوسرے راؤنڈ میں پہنچ گئے

اتوار 15 مارچ 2015 12:19

انڈین ویلز ٹینس ٹورنامنٹ ، یوکرین ، اٹلی ، امریکہ کے کھلاڑی دوسرے راؤنڈ ..

کیلیفورنیا (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار15مارچ ۔2015ء ) انڈین ویلز ٹینس ٹورنامنٹ میں یوکرین ، اٹلی اور امریکہ کے کھلاڑیوں نے دوسرے راوٴنڈ میں جگہ بنا لی۔ کیلیفورنیا کے شہر انڈین ویلز میں جاری ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلے ہوئے۔ سنگلز کے پہلے راوٴنڈ میں یوکرین کے الیگزینڈر ڈولگوپولوو نے کینیڈین حریف فرینک ڈینسی ویک کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دی۔

(جاری ہے)

الیگزینڈر نے چھ دو اور سات پانچ سے زیر کر کے اگلے راوٴنڈ میں سیٹ بْک کی۔ ایک اور میچ میں اٹلی کے سیمون بولیلی نے برازیل کے تھوماز بیلوسی کو کانٹے کے مقابلے میں زیر کیا ، اطالوی سٹار کو چھ دو ، چھ سات اور چھ چار سے کامیابی حاصل ہوئی۔ پہلے راوٴنڈ ہی میں امریکہ کے جیک ساک کو ان سیڈڈ تائیوانی کھلاڑی ین ہوسین کے خلاف فتح ملی۔ دوسرے راوٴنڈ میں امریکی پلئیر کا مقابلہ لکسمبرگ کے گیلز مولر سے ہو گا۔

متعلقہ عنوان :