پاکستان اور جنوبی افریقہ کی خواتین ٹیموں کے درمیان تیسراون ڈے میچ(کل) کھیلا جائے گا

اتوار 15 مارچ 2015 12:24

پاکستان اور جنوبی افریقہ کی خواتین ٹیموں کے درمیان تیسراون ڈے میچ(کل) ..

دبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار15مارچ ۔2015ء) آئی سی سی ویمن کرکٹ چیمپئن شپ کے سلسلے میں پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ میچوں پر مشتمل سیریز کا آخری میچ(کل)منگل کو دبئی میں کھیلا جائے گا ۔ اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کا پہلا میچ 19مارچ ،دوسرا 20مارچ اور تیسر ا 22مارچ کو ہوگا۔

(جاری ہے)

16رکنی قومی ویمن ٹیم میں کپتان ثناء میر، بسمعہ معروف ،سیدہ نین فاطمہ عابدی ،ربیعہ شاہ ،ندا رشید ،جویریہ ودود ،عثماویہ اقبال ،میرینہ اقبال ،سمایہ صدیق ،ثانیہ اقبال ،سعدیہ یوسف ،ناہیدہ خان ،ارم جاوید ،انعم امین ،کائنات امتیاز اور سدرہ امین،ٹیم مینجمنٹ میں مینجر عائشہ اشعر ،کوچ محتشم الرشید ،فزیو تھراپسٹ رفعت اصغر گل ،ٹرینر ابرابر احمد اور اینالسٹ عثمان ہاشمی شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :