مہندراسنگھ دھونی عالمی مقابلوں میں ٹیم کو مسلسل 10 فتوحات دلانے والے دوسرے کپتان بن گئے

اتوار 15 مارچ 2015 12:28

مہندراسنگھ دھونی عالمی مقابلوں میں ٹیم کو مسلسل 10 فتوحات دلانے والے ..

آکلینڈ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار15مارچ ۔2015ء) بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان مہندرا سنگھ دھونی کی قیادت میں بھارتی ٹیم نے عالمی مقابلوں کی تاریخ میں مسلسل دسویں فتح اپنے نام کی، اس فتح کے ساتھ ہی دھونی نے ویسٹ انڈین قائد کلائیو لائیڈ کا مسلسل نو فتوحات کا ریکارڈ توڑ ڈالا،کلائیو لائیڈ کی زیر قیادت ویسٹ انڈین ٹیم نے 1975ء اور 1979ء کے ورلڈ کپ ٹورنامنٹس میں مسلسل نو فتوحات حاصل کی تھیں۔

(جاری ہے)

بھارتی ٹیم آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں مشترکہ طور پر جاری گیارہویں آئی سی سی ورلڈ کپ میں مسلسل چھ میچ جیت کر اب تک ناقابل شکست ہے۔ یہ بھارتی ٹیم کی میگا ٹورنامنٹس کی تاریخ میں دھونی کی قیادت میں مسلسل دسویں فتح ہے، بھارتی ٹیم نے گزشتہ ورلڈ کپ کے آخری چار میچز جیتے تھے۔