قومی ٹیم کے اوپننگ بلے بازوں نے قسم توڑ دی ،100رنز کی اوپننگ پارٹنر شپ بنالی

اتوار 15 مارچ 2015 14:10

قومی ٹیم کے اوپننگ بلے بازوں نے قسم توڑ دی ،100رنز کی اوپننگ پارٹنر شپ ..
ایڈیلیڈ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار15مارچ ۔2015ء )قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بلے بازوں نے قسم توڑتے ہوئے ورلڈ کپ 2015ء میں پہلی سنچری پارٹنر شپ قائم کر ڈالی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنرز اس سے قبل 30رنز کی شراکت ہی قائم کر سکے تھے اور نہ ہی قومی ٹیم کو اچھا سٹارٹ دے سکے لیکن آئرئش ٹیم کیخلاف سرفراز احمد اور احمد شہزاد نے شاندار بیٹنگ کا مظاہر ہ کرتے ہوئے 100رنزکی اوپننگ پارٹنر شپ قائم کر کے ہد ف کے تعقب میں اہم سنگ میل کو عبور کر لیا ۔احمد شہزاد نے دلیرانہ بیٹنگ کرتے ہوئے ہاف سینچری بھی مکمل کی جبکہ دوسری جانب سرفراز احمد بھی آئرئش باولروں کو" ٹھکانے "لگانے کیلئے بھرپور انداز میں شاندار بیٹنگ کا مظاہر ہ کر رہے ہیں۔