مغربی بنگال میں انتہا پسندوں کا عیسائیوں کے اسکول پر حملہ،

72 سالہ راہبہ کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، واقعے کے خلاف عیسائی برادری کا شدید احتجاج

اتوار 15 مارچ 2015 14:17

مغربی بنگال میں انتہا پسندوں کا عیسائیوں کے اسکول پر حملہ،

نئی دہلی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار15مارچ ۔2015ء) بھارت میں اقلیتیوں کے لیے مشکلات دن بدن بڑھتی ہی جارہی ہیں، ہندو انتہا پسندوں نے مغربی بنگال میں عیسائیوں کے اسکول پر حملہ کیا اور 72 سالہ راہبہ کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ واقعے کے خلاف عیسائی برادری نے شدید احتجاج کیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست مغربی بنگال میں6 انتہا پسند ہندووں نے عیسائیوں کے اسکول پر حملہ کرکے توڑ پھوڑ کی۔

حملہ آوروں نے ٹیچرز کو کرسیوں سے باندھ دیا اور اسکول عملے کی ایک رکن کو زیادتی کا نشانہ بھی بنایا، اسکول میں موجود مذہبی تقریبات کے لیے چندا جمع کرنے کا صندوق توڑ ڈالا اور رقم سمیت مقدس ظروف بھی لے اڑے۔ حملے کے خلاف بھارتی دارالحکومت نئی دلی میں مختلف مسیحی تنظیموں نے سخت احتجاج کیا اور جنسی زیادتی کے بڑھتے واقعات پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :