بیٹنگ کے علاوہ شاہدآفریدی باﺅلنگ میں بھی آﺅٹ آف فارم

اتوار 15 مارچ 2015 14:34

بیٹنگ کے علاوہ شاہدآفریدی باﺅلنگ میں بھی آﺅٹ آف فارم
ایڈیلیڈ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار15مارچ ۔2015ء )قومی ٹیم کے مایہ ناز آل راؤنڈر شاہد آفریدی بیٹنگ کے بعد اب باؤلنگ میں بھی اپنے جلوے دکھانے میں ناکام رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق 2011ء میں بھارت ،بنگلہ دیش اور سری لنکا کی سود مند وکٹوں پر کھیلے گئے ورلڈ کپ میں شاہد آفریدی نے 12.85کی شاندار اوسط سے 21شکار کیے تھے جبکہ آسٹریلیا اور نیو زی لینڈ میں کھیلے جا رہے میگا ایونٹ میں شاہد آفریدی اب تک 6میچز میں 126رنز فی وکٹ کی اوسط سے صرف 2شکار کر پائے ہیں ۔