لارا بچوں کی محبت سے کلین بولڈ ہوگئے،

برائن لارا نیوزی لینڈ اوپن گالف ٹورنامنٹ میں مہمان خصوصی کے طور پر موجود ہیں

اتوار 15 مارچ 2015 15:16

لارا بچوں کی محبت سے کلین بولڈ ہوگئے،

ویلنگٹن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار15مارچ ۔2015ء) سابق ویسٹ انڈین سپر اسٹار برائن لارا نیوزی لینڈ کے شہر اوٹاگو میں بچوں کی محبت سے کلین بولڈ ہوگئے۔

(جاری ہے)

برائن لارا نیوزی لینڈ اوپن گالف ٹورنامنٹ میں مہمان خصوصی کے طور پر موجود ہیں، انھیں مقامی اسکول کے ایک بچے ہیوہوجسن نے خط لکھا جس میں بتایا گیا کہ وہ اس شہر میں کیا کیا کرسکتے ہیں۔ اس میں یہ بھی لکھا تھا کہ وہ سونے کی کان کے حامل شہر میں ایک پین لے کر دریا میں سونا بھی ڈھونڈ سکتے ہیں۔ لارا کا کہنا ہے کہ اس معصومانہ خط نے مجھے کافی متاثر کیا جس کی وجہ سے میں نے اسکول جانے کا فیصلہ کیا۔ یہاں پر انھوں نے بچوں کیساتھ ایک گھنٹہ گزارا، مختلف ڈرلز کے ساتھ ایک کرکٹ میچ میں بھی حصہ لیا۔

متعلقہ عنوان :