عامرکو رعایت دینے کیلیے جج کو خصوصی طور پر خط لکھا، ہولڈنگ کا انکشاف،

عامر جیسے نوجوانوں کو اچھی طرح تعلیم دینے کی ضرورت ہے تاکہ وہ کسی کے بہکاوے میں نہ آئیں، ہولڈنگ

اتوار 15 مارچ 2015 15:16

عامرکو رعایت دینے کیلیے جج کو خصوصی طور پر خط لکھا، ہولڈنگ کا انکشاف،

لندن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار15مارچ ۔2015ء) ویسٹ انڈیز کے سابق عظیم فاسٹ بولر مائیکل ہولڈنگ نے انکشاف کیا ہے کہ انھوں نے فکسنگ میں ملوث عامر کو رعایت دینے کیلیے جج کو خصوصی طور پر خط لکھا تھا۔مائیکل ہولڈنگ کا کہنا تھا کہ عامر جیسے نوجوانوں کو اچھی طرح تعلیم دینے کی ضرورت ہے تاکہ وہ کسی کے بہکاوے میں نہ آئیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اگر میں میچ فکسر ہوں اور میری جیب میں کچھ بڑے نام ہوں جنھیں میں اپنے مقصد کے لیے استعمال کر سکوں تو پھر نئے آنے والے کھلاڑیوں سے بھی رابطہ کروں گا، میں ان سے کہوں گا کہ دیکھوفلاں میرے لیے کام کرتا اور وہ کتنا امیر ہے، تم بھی ویسے بن سکتے ہو لیکن اگر وہ فلاں معطل ہوجائے، اس پر جرمانہ ہویا پھر وہ کھیل سے باہر کردیا جائے تو میں پھر کسی نوجوان کو بہکا نہیں سکوں گا، آئی سی سی کو سخت اقدامات کرنے چاہئیں۔

متعلقہ عنوان :