الوکا پٹھا دہشت گرد ایمسٹرڈیم سے پکڑا گیا

اتوار 15 مارچ 2015 15:25

الوکا پٹھا دہشت گرد ایمسٹرڈیم سے پکڑا  گیا

ایمسٹرڈیم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15مارچ۔2015ء) ایمسٹرڈیم کے شمال میں موجود دہشت گرد الو کوپکڑ لیا گیا ہے ۔ یہ بڑا شکاری الو(European eagle owl) ایک سال سے لوگوں پر حملہ کر رہا ہے۔اس کے 50 شکار خون میں لت پت ہو کر ہسپتال بھی جا چکےہیں۔اس الو کو ایک شکاری نے پکڑا ہے۔صحت کے اعتبار سے یہ بالکل تندرست ہے، اسے عارضی گھر میں رکھا گیا ہے، جلد ہی اسے دوسری جگہ منتقل کر دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

جب اس “الو کے پٹھے” کے حملے بڑھنے لگے تو سرکاری حکام نے لوگوں کو کہا کہ گھر سے باہر نکلتے ہوئے چھتری لے کر چلا کریں۔ چھتری سر پر ہونے سے یہ حملہ نہیں کرتا تھا۔ اپنے ایک حملے میں اس نے مقامی ایتھلیٹ کلب کے دو ممبران کو ایک ساتھ ہی ہسپتال پہنچا دیا تھا۔ ایک ایتھلیٹ کو سر میں چھ ٹانکے لگے تھے۔پرندوں کے ماہرین کا کہنا ہے کہ پرندے اس طرح کا برتاؤ بھوک میں کرتے ہیں یا افرائش نسل کے موسم میں ۔

متعلقہ عنوان :