حکمرانوں کا سب اچھا کا ورد درست نہیں ملک میں افراتفری کا عالم ہے ‘ سعدیہ سہیل رانا

اتوار 15 مارچ 2015 15:32

لاہور ( اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار15مارچ ۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کی جنرل سیکرٹری شعبہ خواتین و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانانے کہا ہے کہ یوحنا آباد چرچ پر ہونے والے دھماکے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکمرانوں کا سب اچھا کا ورد درست نہیں ملک میں افراتفری کا عالم ہے کسی کی جان محفوظ نہیں انتہا پسندی اور عسکریت پسندی ملک بھر کے شہریوں اور قومی سلامتی کے لیے بڑا خطرہ ہیں، لاقانونیت کی انتہا ہو چکی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یوحنا آباد لاہور پر ہونے والے دھماکے نے پوری قوم کو سوگوار کر دیا ہے دھماکے ملک دشمن قوتوں کی کارروائی ہے۔ انہوں نے بم دھماکہ پر دلی افسوس اور متاثرین سے گہری ہمدردی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ناکام ہو چکی ہے۔ پنجاب میں گڈ گورننس کا رونا رونے والے بتائیں کہ دہشت گرد صوبائی دارالحکومت کے ناک کے نیچے بیٹھ کر کاروائیاں کیسے کر رہے ہیں ۔