ایان علی نے ایک سال میں کراچی ، اسلام آباد اور ابوظہبی کیلئے 15 بار سفر کیا

اتوار 15 مارچ 2015 15:59

ایان علی نے ایک سال میں کراچی ، اسلام آباد اور ابوظہبی کیلئے 15 بار ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15مارچ۔2015ء) اداکارہ جنوری میں تین بار بیرون ملک گئیں ، کسٹم حکام نے ماڈل گرل کی سفری دستاویزات قبضے میں لے لیں ، نجی ٹی وی نے تفصیلات حاصل کر لیں ماڈل گرل ایان علی نے ایک سال کے دوران کراچی اور اسلام آباد سے دبئی اور ابوظہبی کے لیے پندرہ بار سفر کیا ، دنیا نیوز نے ایان کے بیرون ممالک سفر کی تفصیلات حاصل کرلی ۔

(جاری ہے)

ائیرپورٹ دستاویزات سے انکشاف ہوا ہے ماڈل گرل ایان علی نے ایک سال میں پندرہ بار دبئی اور ابوظہبی گئیں ۔ ایان نے بیرون ملک کے لیے زیادہ تر سفر کراچی ایئرپورٹ سے کیا ۔ ماڈل گرل آخری بار 8 مارچ 2015 ء کو ابوظہبی سے پاکستان آئیں ۔ ماڈل گرل جنوری میں تین مرتبہ بیرون ملک گئیں ، ایک ماہ میں تین بار بیرون ملک سفر کے دوران وہ دو سے تین دن پاکستان رہیں ۔ کسٹم حکام نے ماڈل گرل ایان کی سفری تفصیلات قبضے میں لے لی ہیں جس پر ان سے پوچھ گچھ کی جائے گی کہ کیا وہ پہلے بھی منی لانڈرنگ میں ملوث رہی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :