واقعہ کے وقت 1200 افراد موجود تھے، آج معمول کے مطابق،

مقامی تھانے کی جانب سے سکیورٹی اہلکار موجود نہیں تھے‘ پادری ارشاد

اتوار 15 مارچ 2015 16:12

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار15مارچ ۔2015ء) یوحنا آباد چرچ کے پادری ارشاد نے کہا ہے کہ واقعہ کے وقت 1200 افراد موجود تھے، آج معمول کے مطابق مقامی تھانے کی جانب سے سکیورٹی اہلکار موجود نہیں تھے، انہوں نے کہا ہے کہ داخل ہونے والے دونوں گیٹ بند تھے، جب واقعہ پیش آیا تو عبادت آخری مراحل میں تھی، پہلے فائرنگ ہوئی اور پھر دھماکہ ہوا جس سے بھگڈر مچ گئی، پادری نے کہا کہ اگر دہشت گرد اندر آجاتے تو شاید پھر کوئی بچ نہ پاتا، انہوں نے کہا کہ حکومت دہشت گردی پر کنٹرول پانے میں ناکام ہو چکی ہے۔