پاکستان نے آئرلینڈ کو شکست دے کر کوارٹرفائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
اتوار 15 مارچ 2015 16:15
ایڈیلیڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15مارچ۔2015ء) ورلڈ کپ کے آخری اور فیصلہ کن گروپ میچ میں سرفراز احمد کی سنچری کی بدولت پاکستان نے آئرلینڈ کو شکست دے کر کوارٹرفائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ ایڈیلیڈ اوول گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں آئرش کپتان ولیم پورٹرفیلڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو آئرش ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 237 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی جس کے جواب میں گرین شرٹس نے ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔
اوپننگ بلے بازاحمد شہزاد اورسرفرازاحمد نے پہلی وکٹ پر120 رنزکی شراکت قائم کرتے ہوئے ٹیم کواچھا آغازفراہم کیا جب کہ شہزاد 7 چوکوں کی مدد سے 63 رنزبنا کرآؤٹ ہوئے جس کے بعد نئے آنے والے بلے باز حارث سہیل 3 رنزبناکررن آؤٹ ہوگئے۔ کپتان مصباح الحق اورسرفرازاحمد نے تیسری وکٹ پر82 رنزجوڑے ہی تھے کہ 208 کے مجموعے پر مصباح الحق وکٹ پراپنا ہی پاؤں لگنے سے آؤٹ ہوگئے اوروہ 39 رنز بنا سکے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
آئی پی ایل، لکھنو سپر جائنٹس نے چنائی سپرکنگز کو6 وکٹوں سے ہرا دیا
-
ٹی ٹونٹی رینکنگ میں شاہین آفریدی کی ترقی، بابر اعظم کی تنزلی
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ: نیویارک کے سٹیڈیم کی پچ کنڈیشن، تکمیل کی تاریخ، ٹکٹ کی قیمتیں سامنے آگئیں
-
نیوزی لینڈ کیخلاف چوتھے ٹی ٹونٹی میچ کیلئے ممکنہ پاکستانی پلیئنگ الیون سامنے آگئی
-
پی سی بی کا قابلِ ستائش اقدام، بے سہارا و یتیم بچوں کو میچ دیکھنے کی دعوت دیدی
-
شاداب خان نے نائب کپتان بننے کے حوالے سے خاموشی توڑ دی
-
شاداب خان پاکستانی بلے بازوں کو اپنا سٹرائیک ریٹ بہتر کرتا دیکھنے کے خواہاں
-
ہندوستانی ٹیم چیمپئنز ٹرافی 2025ء کیلئے پاکستان کا سفر نہیں کرے گی: بھارتی میڈیا رپورٹس
-
نووواک جوکووچ میڈرڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں حصہ نہیں لیں گے
-
بھارتی کھلاڑی رانا سنگھ نے پاکستان کیخلاف نازیبا الفاظ استعمال کئے ، مجھے گالیاں اور دھکے دیئے اس لئے تھپڑ مارا ، پاکستانی فائٹر شاہ زیب رند
-
یو اے ای کے نوجوان بیڈمنٹن کھلاڑیوں نے بین الاقوامی ٹورنامنٹ جیت کرتاریخ رقم کر دی
-
آسٹریلین جونیئر اوپن اسکواش چیمپئن شپ میںمیڈلز جیتنے والے کھلاڑیوں کا پشاور پہنچنے پر تپاک اسقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.